رمضان المبارک کے دوران سرکاری دفاتر  کے اوقات کار جاری

ویب ڈیسک  جمعرات 8 اپريل 2021
ہفتے میں 5 اور 6 روز کھلنے والے دفاتر کے الگ الگ اوقات کار جاری کیے گئے ہیں۔

ہفتے میں 5 اور 6 روز کھلنے والے دفاتر کے الگ الگ اوقات کار جاری کیے گئے ہیں۔

 اسلام آباد: وفاقی حکومت نے رمضان المبارک کے دوران سرکاری دفاتر کے اوقات کار جاری کردیے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے آفس میمورنڈم جاری کر دیا جس کے مطابق ہفتے میں 5 اور 6 روز کھلنے والے دفاتر کے الگ الگ اوقات کار جاری کیے گئے ہیں۔

ہفتہ اور اتوار دو روز تعطیل کرنیوالے دفاتر صبح 10 سے شام 4 بجے تک کھلیں گے۔ ہفتے میں صرف ایک روز اتوار کو تعطیل کرنے والے دفاتر صبح 10 سے سہہ پہر 3 بجے تک کُھلیں گے۔

جمعہ کے روز تمام دفاتر صبح 10 سے دوپہر ایک بجے تک کُھلیں رہیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔