- اسحاق ڈار کی پی ٹی آئی کو ساتھ کام کرنے کی پیش کش
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی، اسلام آباد میں رونمائی
- وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
- برطانیہ کا ایرانی ڈرون انڈسٹری پر نئی پابندیوں کا اعلان
- سزا اور جزا کے بغیر سرکاری محکموں میں اصلاحات ممکن نہیں، وزیر اعظم
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پاکستان کو مسلسل دوسری شکست
- حماس کی قید میں موجود اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
امریکی خاتون نے پاکستانی ٹک ٹاکرسے شادی کرکے اسلام قبول کرلیا
اسلام آباد: چالیس سالہ امریکی خاتون پاکستانی ٹک ٹاکر کی محبت میں پاکستان پہنچ گئیں۔ دونوں میں ٹک ٹاک پر ایک لائیک سے محبت کا آغاز ہوا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈینئیلی نامی خاتون راولپنڈی کے رہائشی 27 سالہ افشان راج سے شادی کے لیے واشنگٹن سے پاکستان پہنچ گئی۔ ڈینئیلی نے اسلام قبول کرکے اپنا نیا نام حفظہ افشان رکھا ہے۔
ٹک ٹاک پر پروان چڑھنے والی اس محبت کے بارے میں ٹک ٹاکر افشان کا کہنا ہےکہ چند ماہ قبل ڈینئیلی نے میری ایک ویڈیو پر لائیک اور تبصرہ کیا اور اس ایک لائیک سے ہی ہماری محبت کا آغاز ہوا۔ اس کا کہنا ہے کہ ڈینئیلی میری محبت میں اپنا سب کچھ چھوڑ کر پاکستان چلی آئی۔
ڈینئیلی اور میری عمر میں کافی فرق ہے لیکن میں اس بات کو اپنی خوش قسمتی سمجھتا ہوں کہ میری وجہ سے کسی غیر مسلم نے اسلام قبول کیا۔ مذہب کی تبدیلی ڈینئیلی پر کوئی دبائو نہیں تھا۔ انہوں نے خود ہی مذہب پر تحقیق کی۔
دوسری جانب ڈینئیلی کا کہنا ہے کہ مجھے مشرقی ثقافت ، لباس اور مساجد بہت زیادہ پسند ہیں۔ پاکستان ایک خوبصورت ملک ہے، یہاں کے لوگ بہت سادہ اور مہمان نواز ہیں۔
مجھے سب سے زیادہ جس چیز نے متاثر کیا وہ یہ ہے کہ مشرقی مرد اپنے گھر والوں، بیوی بچوں کا بہت خیال رکھتے ہیں جس کا ہم امریکا میں تصور بھی نہیں کر سکتے۔ ان سب باتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے میں نے افشان سے شادی کا فیصلہ کیا اور میں اپنے اس فیصلے پر بہت خوش ہوں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔