بھوٹان نے کورونا ویکسی نیشن میں تمام ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا

ویب ڈیسک  جمعرات 8 اپريل 2021
بھوٹان کو بھارت کی جانب سے آسٹرا زینیکا  کی ویکسین عطیہ کی گئی تھی۔

بھوٹان کو بھارت کی جانب سے آسٹرا زینیکا کی ویکسین عطیہ کی گئی تھی۔

تھمپو: ہمالیہ کے دامن میں موجود ایک چھوٹے سے ملک بھوٹان نے ریکارڈ وقت میں اپنی 60 فیصد آبادی کو کورونا ویکسین لگادی ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق چین اور بھارت کے درمیان موجود اس ملک نے اپنی 7 لاکھ 70 ہزار کی آبادی میں سے 4 لاکھ 70  کو کورونا ویکسین کی پہلا شاٹ دے دیا ہے۔

بھوٹان کو بھارت کی جانب سے آسٹرا زینیکا  کی ویکسین عطیہ کی گئی تھی۔ 27 مارچ کوبھوٹان نے کورونا ویکسین مہم کے آغاز پر 5 لاکھ 33 ہزارافراد  کو کم سے کم وقت میں کورونا ویکسین لگانے کا ہدف طے کیا تھا. جس میں حاملہ خواتین، اور دیگربیماریوں میں مبتلا مریض شامل نہیں تھے۔ اور صرف ایک ہفتے میں ہی بھوٹان نے 60 فیصد آبادی کو ویکسین لگا دی ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے تجزیے کے مطابق بھوٹان کی اپنے شہریوں کی ویکسینیش کرنے کی یہ رفتار،  60 فیصد کا ہدف پورا کرنے والے سرفہرست ممالک ، شیسلیس، اسرائیل اور متحدہ عرب امارت کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔