کے الیکٹرک کی شہریوں سے اربوں روپے اضافی وصول کرنے کی تیاری

اسٹاف رپورٹر  جمعرات 8 اپريل 2021
رمضان میں اعلانیہ 7 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری رہے گی، سی ای او کے الیکٹرک

رمضان میں اعلانیہ 7 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری رہے گی، سی ای او کے الیکٹرک

کراچی: گیس کی کمی کا جواز بنا کرکے الیکٹرک نے آئندہ 6 ماہ میں شہریوں سے اربوں روپے اضافی وصول کرنے کی تیاری کرلی۔

کے الیکٹر کے سی ای او مونس علوی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ معاہدے کے مطابق ہمیں گیس کی فراہمی نہیں کی جارہی ہے جس کی وجہ سے مارچ سے ستمبر تک کراچی کے شہریوں کو فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں فی یونٹ 30 پیسے وصول کئے جائیں گے۔

مونس علوی نے کہا کہ نیشنل گرڈ سے 450 میگاواٹ اضافی بجلی ملنا شروع ہوجائیں گی اس طرح نیشنل گرڈ سے 1100میگاواٹ بجلی ملے گی، رمضان میں اعلانیہ 7 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری رہے گی تاہم سحری اورافطاری میں کوشش کریں گے لوڈشیڈنگ نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ بن قاسم پاوور پلانٹ 3 پر 70 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے، پاوور پلانٹ کی تکمیل کے بعد 900 میگاواٹ بجلی فراہم کی جائیں گی۔

سی ای او کے الیکٹرک کا کہنا تھا کہ پی ایل ایل سے 150 ایم ایم سی ایف ڈی کا معاہدہ ہوچکا ہے لیکن ابھی صرف 60 ایم ایم سی ایف ڈی گیس اور کچھ ایل این جی مل رہی ہے جس کی وجہ سے پیداوار میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا لیکن آنے والے ماہ کی کی ہماری تیاری مکمل ہے اس میں لوڈ مینجمٹ(اضافی لوڈشیڈنگ ) اور مرمتی کام نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں 1900 فیڈر ہے جس میں 75 فیصد لوڈشیڈنگ سے مستشنی ہیں جب کہ 2023 تک 93 فیصد فیڈر کو لوڈشیڈنگ سے مستشنی کردیں گے۔

مونس علوی نے کہا کہ  900میگاواٹ پاور پلانٹ پر تیزی سے  ترقیاتی کام جاری ہے، 900 میگاواٹ پاور پلانٹ کے پہلے یونٹ کے لیے گیس اور اسٹیم ٹربائن، جنریٹر، ہیٹ ریکوری بوائلر کی بن قاسم پاور کمپلیکس پر تنصیب مکمل کرلی  گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آر ایل این جی کی فراہمی کیلئے گیس پائپ لائن پر بھی ترقیاتی کام جاری ہے، متعلقہ گیس پائپ لائن کی تنصیب سے آئندہ سالوں میں بجلی کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔

سی ای او نے مزید کہا کہ رواں سال موسم گرما تک 450 میگاواٹ کا پہلا یونٹ جب کہ دوسرا یونٹ سال کے آخر تک فعال ہوجائے گا، جنریشن پلانٹ کی شمولیت سے کاربن فٹ پرنٹ میں کمی اور صارفین کیلئے باکفایت  بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی، ایس ایس جی سی کیساتھ جی ایس اے کے حوالے بروقت اقدامات ناگزیر ہیں،  نیشنل گرڈ سے 450 میگاواٹ بجلی کی اضافی فراہمی کیلئے این ٹی ڈی سی کی طرف سے ٹرانسمیشن لائن کی تکمیل ایک اہم اقدام ہےانٹرکنکشن سہولیات کی بروقت تکمیل کیلئے این ٹی ڈی سی کی معاونت بہت اہم ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔