ڈالر کی قدر کو بدستور تنزلی کا سامنا

اسٹاف رپورٹر  جمعرات 8 اپريل 2021
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اتار چڑھاؤ کے بعد مزید 17 پیسے کی کمی سے 153.01 روپے پر بند ہوٸی (فوٹو : فائل)

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اتار چڑھاؤ کے بعد مزید 17 پیسے کی کمی سے 153.01 روپے پر بند ہوٸی (فوٹو : فائل)

 کراچی: زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی روپے کے مدمقابل ڈالر کی قدر کو بدستور تنزلی کا سامنا رہا۔

مارکیٹ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اتار چڑھاؤ کے بعد مزید 17 پیسے کی کمی سے 153.01 روپے پر بند ہوٸی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 10 پیسے کی کمی سے 153.40 روپے پر بند ہوٸی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔