قومی کرکٹرامام الحق اورشاداب خان پاکستان پہنچ گئے

اسپورٹس رپورٹر  ہفتہ 10 اپريل 2021
امام الحق ون ڈے سیریز مکمل ہونے پر لوٹے ہیں، امام ٹی ٹوئٹی اسکواڈ میں شامل نہیں تھے۔

امام الحق ون ڈے سیریز مکمل ہونے پر لوٹے ہیں، امام ٹی ٹوئٹی اسکواڈ میں شامل نہیں تھے۔

 لاہور: قومی کرکٹرامام الحق اورشاداب خان پاکستان پہنچ گئے۔

دوحا سے امام الحق کی لاہورجبکہ شاداب خان اسلام آباد کی فلائٹ تھی، دوحا ایئرپورٹ پربنگلہ دیش کے شہرڈھاکہ میں تین ملکی ٹورنامنٹ جیتنے والی پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے بھی دونوں کھلاڑیوں سے ملاقات کی اورتصاویربنوائیں۔

جنوبی افریقا کے خلاف سیریز میں شاداب خان فٹنس مسائل کی وجہ سے واپس ٓآئے ہیں، جبکہ امام الحق ون ڈے سیریز مکمل ہونے پر لوٹے ہیں، امام ٹی ٹوئٹی اسکواڈ میں شامل نہیں تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔