سلمان بٹ تصاویر کا غلط استعمال کرنے والے بلیک میلر سے پریشان

عباس رضا  ہفتہ 10 اپريل 2021
ایک شخص جعلی اکائونٹس کے ذریعے غیر اخلاقی ویڈیوز ڈال رہا ہے، سلمان بٹ

ایک شخص جعلی اکائونٹس کے ذریعے غیر اخلاقی ویڈیوز ڈال رہا ہے، سلمان بٹ

 لاہور: سلمان بٹ کو تصاویر کا غلط استعمال کرنے والے بلیک میلر نے  پریشان کردیا۔

سوشل  میڈیا پر اپنے پیغام میں انہوں نے بتایا کہ اپنی ٙٹریننگ کے بعد کی تصاویر شیئر کیں جن کو استعمال کرتے ہوئے ایک شخص جعلی اکائونٹس کے ذریعے غیر اخلاقی ویڈیوز ڈال رہا ہے،  وہ مجھے ہراساں کرتے ہوئے رقم کا تقاضا کررہا ہے،کتنی شرمناک بات ہے۔

سلمان بٹ نے ایف آئی اے سائبر کرائم کو آن لائن درخواست جمع کرادی جس میں انہوں نے کہا ہے کہ بلیک میلر میری تصاویر کو ایڈٹ کرکے مجھے سے 900ڈالر ٹرانسفر کرنے کا مطالبہ کررہا تھا، اس کا کہنا تھا کہ رقم نہ دی تو بدنام کروں گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔