این سی او سی کا موجودہ پابندیاں 13 اپریل تک بڑھانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک  ہفتہ 10 اپريل 2021
12 اپریل کے اجلاس میں پابندیوں پر عملدرآمد کے طریقہ کار پر توجہ دی جائے گی، این سی او سی۔ فوٹو:فائل

12 اپریل کے اجلاس میں پابندیوں پر عملدرآمد کے طریقہ کار پر توجہ دی جائے گی، این سی او سی۔ فوٹو:فائل

 اسلام آباد: این سی او سی نے موجودہ کورونا پابندیاں 13 اپریل تک بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیرصدارت این سی اوسی کا اجلاس ہوا، جس میں کورونا کے حوالے سے لگائی گئی پابندیوں پر عملدرآمد کے طریقہ کار پر غور کیا گیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پہلی سے آٹھویں تک کلاسز 28 اپریل تک بند رکھنے کا فیصلہ

اجلاس میں کورونا کے حوالے سے لگائی گئی موجودہ پابندیوں کو 13 اپریل تک بڑھانےکا فیصلہ کیا گیا، اور بتایا گیا ہے کہ رمضان کے دوران پابندیوں سے متعلق مزید بحث اور فیصلوں پر تبادلہ خیال کے لئے 12 اپریل کو  اجلاس ہوگا، جس میں خاص طور پر پابندیوں پر عملدرآمد کے طریقہ کار پر توجہ دی جائے گی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کورونا کے بڑھتے کیسز پر این سی او سی اجلاس میں اہم فیصلے متوقع

این سی او سی کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین کی کافی مقدار کو وسط اپریل کے بعد پہنچنا ہے، اجلاس نے رمضان کے دوران ویکسینیشن پلان پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔