بھارت میں الیکشن والے دن سیکیورٹی فورس کی فائرنگ سے 5 افراد ہلاک

ویب ڈیسک  ہفتہ 10 اپريل 2021
فائرنگ سے درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے، فوٹو: بھارتی میڈیا

فائرنگ سے درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے، فوٹو: بھارتی میڈیا

کلکتہ: بھارتی ریاست مغربی بنگال میں انتخابات والے دن پولنگ اسٹیشن پر تعینات نیم فوجی دستے کی فائرنگ سے 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست مغربی بنگال میں آج انتخابات ہورہے ہیں اس دوران حلقہ سیتال کوچی کے ایک پولنگ اسٹیشن پر ہنگامی آرائی کے دوران نیم فوجی دستے کی جانب سے کی گئی فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

West Bengal firing poling station killed 5 2

الیکشن کمیشن کے سینیئر عہدیدار نے میڈیا کو بتایا کہ کلکتہ کے ضلع کوکبہار کے حلقے سیتال کوچی ایک پولنگ اسٹیشن پر 400 سے زائد مشتعل افراد نے دھاوا بول دیا جس کے دفاع میں وہاں موجود نیم فوجی دستے نے فائرنگ کردی۔

West Bengal firing poling station killed 5 1

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ایک پولنگ اسٹیشن میں وزیراعلیٰ مغربی بنگال ممتا بنرجی کی جماعت آل انڈیا ترنمول کانگریس اور وزیراعظم نریندر مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکنان درمیان مڈبھیڑ میں بھی ایک شخص ہلاک ہوگیا جو بی جے پی کا کارکن بتایا جاتا ہے۔

india west bengal poling

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی اور وزیر اعظم نریندر مودی نے پُرتشدد واقعات کا ذمہ دار ایک دوسرے کو ٹھہرایا ہے۔ ریاستی انتخابات کا اعلان 2 مئی کو کیا جائے گا۔ فی الحال دونوں جماعتیں اپنی اپنی کامیابی کا دعویٰ کر رہی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔