لاہور میں سنگدل ماں نے دو بیٹوں کو قتل کردیا

ویب ڈیسک  ہفتہ 10 اپريل 2021
ملزمہ نجمہ نے اپنے بیٹوں 8 سالہ طلحہ اور 12 سالہ بلال گلے میں رسی ڈال کر قتل کیا، پولیس۔ فوٹو:فائل

ملزمہ نجمہ نے اپنے بیٹوں 8 سالہ طلحہ اور 12 سالہ بلال گلے میں رسی ڈال کر قتل کیا، پولیس۔ فوٹو:فائل

لاہور: تھانہ شاہدرہ کی حدود گلشن حیات پارک میں سنگدل ماں نے اپنے دو بیٹوں کو قتل کر دیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق لاہور کے علاقے تھانہ شاہدرہ کی حدود گلشن حیات پارک میں سنگدل ماں نے اپنے دو بیٹوں کو قتل کر دیا،اور خود کو بھی بلیڈ کے ذریعے شدید زخمی کردیا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمہ نجمہ نے اپنے بیٹوں 8 سالہ طلحہ اور 12 سالہ بلال گلے میں رسی ڈال کر قتل کیا، اپنی تین سالہ بیٹی مریم کو بھی مارنے کی کوشش کی، تاہم مریم کے تایا نے بروقت پہنچ کر اس کی جان بچائی، جب کہ ملزمہ نے خود کو بھی بلیڈ سے زخمی کردیا، اور اس کو اس کے اہل خانہ نے اسپتال منتقل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں کے قتل کی اطلاع ملتے ہی تھانہ شاہدرہ پولیس موقع پر پہنچ گئی، سانحہ کے وقت بچوں کا باپ شفیق گھر پرموجود نہیں تھا، جب کہ بچوں کی قاتل ماں نے اپنے ابتدائی بیان میں بتایا ہے کہ مجھے خواب آئی تھی کے اپنے بچوں کو مار دو۔ پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔