بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی

ویب ڈیسک  ہفتہ 10 اپريل 2021
24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت بغیر تبدیلی کے 104100

24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت بغیر تبدیلی کے 104100

 کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 4 ڈالر کم ہوکر 1744 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی تاہم پاکستان میں قیمت میں کمی کا فائدہ خریداروں کو منتقل نہیں ہوا۔

ملک کے مختلف شہروں میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت بغیر تبدیلی کے 104100 اور فی دس گرام کی قیمت 89249 روپے پر مستحکم رہی۔ صرافہ مارکیٹ میں چاندی کی قیمت بھی 1360 روپے فی تولہ اور 1165 روپے 98 پیسے پر قائم رہی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔