عالمی منڈی میں سونے کے نرخ کم ہوگئے، پاکستان میں استحکام

اسٹاف رپورٹر  ہفتہ 10 اپريل 2021
فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 104100 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 89249 روپے رہی (فوٹو : فائل)

فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 104100 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 89249 روپے رہی (فوٹو : فائل)

 کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 4 ڈالر کی کمی سے 1744 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتے کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتیں بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم رہیں۔

نتیجے میں ملک کے مختلف شہروں میں فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 104100 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 89249 روپے پر مستحکم رہی۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1360 روپے اور 10 گرام چاندی 1165.98 روپے پر مستحکم رہی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔