تبریز شمسی نے وکٹ لینے پر جوتا اتار کر فون کال ملانے کا منفرد انداز اپنا لیا

اسپورٹس رپورٹر  اتوار 11 اپريل 2021
تبریز شمسی نے جوتا اتار کر فون نمبر ملانے کی اداکاری کرتے ہوئے دونوں کو باور کرایا کہ ان کی روانگی کیلیے کال آگئی ہے۔ فوٹو؛ سوشل میڈیا

تبریز شمسی نے جوتا اتار کر فون نمبر ملانے کی اداکاری کرتے ہوئے دونوں کو باور کرایا کہ ان کی روانگی کیلیے کال آگئی ہے۔ فوٹو؛ سوشل میڈیا

لاہور: تبریز شمسی نے وکٹ لینے پر جوتا اتار کر فون کال ملانے کا منفرد انداز اپنا لیا۔

گزشتہ روز پاکستان سے میچ میں انھوں نے اسی انداز میں پہلے فخرزمان اور پھر محمد حفیظ کی وکٹ کا جشن منایا۔

تبریز شمسی نے جوتا اتار کر فون نمبر ملانے کی اداکاری کرتے ہوئے دونوں کو باور کرایا کہ ان کی روانگی کیلیے کال آگئی ہے، بیٹسمین مایوس ہوکر پویلین واپس لوٹ گئے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔