ڈسکہ میں پی ٹی آئی کا مقابلہ جرائم پیشہ گروپوں اور ریٹرننگ آفیسر سے بھی تھا، فردوس عاشق

ویب ڈیسک  اتوار 11 اپريل 2021
حکومتی دباؤ سے پاک انتخابات کی اس سے پہلے مثال نہیں ملتی، فردوس عاشق اعوان فوٹو: فائل

حکومتی دباؤ سے پاک انتخابات کی اس سے پہلے مثال نہیں ملتی، فردوس عاشق اعوان فوٹو: فائل

سیالکوٹ: وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ڈسکہ میں تحریک انصاف کا مقابلہ جرائم پیشہ گروپس اور ریٹرننگ آفیسر سے بھی تھا۔

اپنی ٹوئٹ میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ (ن) لیگ کی وفاداریوں کے بندھن میں بندھے آر او ڈسکہ منشیات فروشوں اور قبضہ مافیا کی بھرپور معاونت کرتے ہوئے (ن) لیگ کو الیکشن جتوانے میں بالآخر کامیاب ہوئے۔ اسجد ملہی اور تحریک انصاف کے ورکرز کو (ن) لیگی گاڈ فادرز کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے پر مبارکباد پیش کرتی ہوں۔

معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ ڈسکہ میں تحریک انصاف کا مقابلہ جرائم پیشہ گروپس کے علاوہ آر او ڈسکہ کے ساتھ بھی تھا۔ حکومتی پریشر سے پاک انتخابات کی اس سے پہلے کوئی مثال نہیں ملتی۔ تمام تر انتظامی اختیارات کے باوجود پنجاب حکومت نےالیکشن میں کسی قسم کی مداخلت نہ کرکے اداروں کو آزاد اور خودمختار بنانے کی اعلی مثال قائم کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔