کوٹلی میں کار 500 فٹ گہری کھائی میں جا گری، 6 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  اتوار 11 اپريل 2021
کار میں کل 8 افراد سوار تھے، ریسکیو۔ فوٹو:فائل

کار میں کل 8 افراد سوار تھے، ریسکیو۔ فوٹو:فائل

 مظفر آباد: نکیال روڈ پر کار گہری کھائی میں گرنے کے باعث بچے سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کوٹلی نکیال روڈ پر کار گہری کھائی میں گرگئی، جس کے باعث کار میں سوار 6 افراد جاں بحق اور دو افراد شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیئے گئے۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ کار نکیال کے علاقے موہڑہ نارہ سے کوٹلی آ رہی تھی، اور اس میں 8 افراد سوار تھے، کار راستے میں حادثے کا شکار ہوکر 500 فٹ گہری کھائی میں جا گری، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں اور مقامی افراد نے آپریشن شروع کردیا، تاہم ایک بچے سمیت 4 افراد دم توڑ چکے تھے، 4 افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں دو افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے، جب کہ دو افراد کی حالت بھی تشویشناک ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔