کراچی میں نجی بینک میں نقب زنی، درجنوں لاکرز لوٹ لئے گئے

ویب ڈیسک  اتوار 11 اپريل 2021
بینک میں گُھسنے والے ملزمان کی تعداد 4 سے 5 تھی، اور وہ ویلڈنگ کٹر مشین ساتھ لائے تھے، پولیس.فوٹو:فائل

بینک میں گُھسنے والے ملزمان کی تعداد 4 سے 5 تھی، اور وہ ویلڈنگ کٹر مشین ساتھ لائے تھے، پولیس.فوٹو:فائل

کراچی: سخی حسن کے قریب نجی بینک میں نقب زنی ہوئی، اور نامعلوم ملزمان بینک درجنوں بینک لاکر سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان لے گئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی کے علاقے سخی حسن میں واقع نجی بینک میں نقب زنی کی واردات ہوئی، جس میں نامعلوم ملزمان بینک لاکرز سے نقدی، طلائی زیورات سمیت دیگر قیمتی دستاویز لوٹ کر لے گئے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے رات گئے واردات کی، بینک میں گُھسنے والے ملزمان کی تعداد 4 سے 5 تھی، اور وہ ویلڈنگ کٹر مشین ساتھ لائے تھے، ملزمان نے درجنوں لاکرز کاٹے اور نقدی، طلائی زیورات سمیت دیگر قیمتی دستاویز لوٹ کرلے گئے، پولیس نے بینک گارڈز کو حراست میں لیکر پوچھ گچھ شروع کردی ہے، اور لاکرز سے کتنی مالیت کا سامان چوری ہوا تخمینہ لگایا جارہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔