- سیاسی نظریات کی نشان دہی کرنے والا اے آئی الگوردم
- خاتون ڈاکٹرز سے علاج کرانے والی خواتین میں موت کا خطرہ کم ہوتا ہے، تحقیق
- برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
حکومت قانون کی بالا دستی کی جنگ لڑ رہی ہے، وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا کہ ہمارے حالات مشکل ہیں، ملک پر قرضے ہیں، اور اس وقت حکومت ملک میں قانون کی بالادستی کی جنگ لڑرہی ہے۔
’احساس کوئی بھوکانہ سوئے‘ پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مرحلہ وار اس پروگرام کو فروغ دیا جائے گا، کچن ٹرک کا جال پورے ملک میں پھیلایا جائے گا، میری خواہش تھی کہ جو ہمارے وزرا ہوں ان کے اندر یہ احساس ہو، یہی ہمارے اسلاف کی تعلیمات ہیں کہ انصاف اور قانون کی بالادستی ہو، اور ریاست اپنے غریب و کمزور طبے کی ذمہ داری لے، اور پھر وہ وقت آیا کہ جن افراد کی معاشرے میں بظاہر کوئی حیثیت نہیں تھی لیکن انہوں نے ہی دنیا کی امامت کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ مجھے احساس تھا کہ یہ ملک اسلام کے نام پر بنا، لیکن ابھی تک اس راستے پر کیوں نہیں چلا جس کی تعلیمات ہمارے نبیﷺ نے دی تھیں، ہمارے حالات مشکل ہیں، ملک پر قرضے ہیں، عوام پر خرچ کرنے کے لئے پیسے کم ہیں، اس وقت حکومت ملک میں قانون کی بالادستی کی جنگ لڑرہی ہے۔
عمران خان نے کہا کہ اس پروگرام کا کسی کو پتہ نہیں کہ اس کا کتنا فائدہ ہوگا، جب ایک بھوکا انسان دو وقت کا کھانا کھائے گا تو اللہ کی رحمت بھی اس ملک پر نازل ہوگی، اور جب اللہ کی رحمت شامل حال رہی تو پاکستان بھی اپنے پیروں پر کھڑا ہوگا۔
وزیر اعظم نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ ’احساس کوئی بھوکا نہ سوئے پروگرام‘ کے ذریعے ان مزدوروں ، دیہاڑی داروں اور کم اجرت ورکروں میں مفت کھانا تقسیم کیا جائے گا جن کی رسائی احساس پناہ گاہوں اور لنگر خانوں تک نہیں ہے۔ اس پروگرام کے تحت ہر ٹرک مخصوص سروس پوائنٹس پر روزانہ 1500 سے 2000 افراد میں کھانا تقسیم کرے گا، جب کہ کھانے کی تیاری سے فراہمی تک کے تمام مرحلے اسی کچن ٹرک پر ہوں گے۔
،
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔