- لاہور؛ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے، ایک اہل کار شہید دوسرا زخمی
- پختونخوا؛ مسلسل بارشوں کی وجہ سے کئی اضلاع میں 30 اپریل تک طبی ایمرجنسی نافذ
- پختونخوا؛ سرکاری اسکولوں میں کتب کی عدم فراہمی، تعلیمی سرگرمیاں معطل
- موٹر وے پولیس کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
- شمالی کوریا کا کروز میزائل لیجانے والے غیرمعمولی طورپربڑے وارہیڈ کا تجربہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی20 آج کھیلا جائے گا
- بابر کو ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنے کا مشورہ
- موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
- گیلپ پاکستان سروے، 84 فیصد عوام ٹیکس دینے کے حامی
- ایکسپورٹ فیسیلی ٹیشن اسکیم کے غلط استعمال پر 10کروڑ روپے جرمانہ
- معیشت2047 تک 3 ٹریلین ڈالر تک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، وزیر خزانہ
- پٹرولیم ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن کمپنیوں نے سبسڈی مانگ لی
- پاکستان کی سعودی سرمایہ کاروں کو 14 سے 50 فیصد تک منافع کی یقین دہانی
- مشرق وسطیٰ کی بگڑتی صورتحال، عالمی منڈی میں خام تیل 3 ڈالر بیرل تک مہنگا
- انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی پر محمد عامر کے ڈیبیو جیسے احساسات
- کُتا دُم کیوں ہلاتا ہے؟ سائنسدانوں کے نزدیک اب بھی ایک معمہ
- بھیڑوں میں آپس کی لڑائی روکنے کیلئے انوکھا طریقہ متعارف
- خواتین کو پیش آنے والے ماہواری کے عمومی مسائل، وجوہات اور علاج
- وزیر خزانہ کی چینی ہم منصب سے ملاقات، سی پیک کے دوسرے مرحلے میں تیزی لانے پر اتفاق
- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
پی ایس ایل 6 کے باقی میچز کا شیڈول جاری
لاہور: کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ 6 کے باقی میچز کا شیڈول جاری کردیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے باقی میچز کا شیڈول جاری کر دیا جس کے مطابق سپر لیگ 6 کے بقیہ میچز کا آغاز یکم جون سے ہوگا جب کہ ٹورنامنٹ کا فائنل 20 جون کو کھیلا جائے گا، ایونٹ کے تمام شرکاء کے لیے 22 مئی سےایک ہی ہوٹل میں قرنطینہ کی 7 روزہ مدت کا آغاز کیا جائے گا۔
https://twitter.com/thePSLt20/status/1381194677626494977
پی سی بی کے مطابق 3 روزہ ٹریننگ سیشنز کے بعد یکم جون سے ایونٹ شروع ہوجائے گا، تمام میچز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے، نائٹ میچز کا آغاز رات 8 بجے سے ہوگا جب کہ ڈبل ہیڈر والے دن پہلا میچ شام 5 بجے اور دوسرا رات 10 بجے شروع ہوگا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث پی ایس ایل 6 ملتوی
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کو کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث ملتوی کردیا گیا تھا۔ پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کے دوران 7 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے تھے جن میں 6 کھلاڑی اور ایک آفیشل شامل ہے۔
پی ایس ایل پوائنٹس ٹیبل
20 فروری سے شروع ہونے والے پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں اب تک 14 میچز کھیلے گئے ہیں جس میں کراچی کنگز 6 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔ پشاور زلمی بھی 3 میچ جیت کر 6 پوائنٹس لینے میں کامیاب رہی تاہم وہ رن ریٹ کی وجہ سے دوسرے نمبر پر ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز 6،6 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔
دوسری جانب لیگ میں واحد میچ جیتنے والی ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 2,2 پوائنٹس کے ساتھ بالتریب پانچویں اور چھٹی پوزیشن پر براجمان ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔