پی سی بی نے ایشیا کپ کے اگلے برس تک ملتوی ہونے کی تصدیق کردی

اسپورٹس ڈیسک  پير 12 اپريل 2021
ایشیا کپ رواں برس جون میں ہونا تھا   فوٹو : فائل

ایشیا کپ رواں برس جون میں ہونا تھا فوٹو : فائل

 کراچی:  پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ کے اگلے برس تک ملتوی ہونے کی باضابطہ تصدیق کردی۔

ایشیا کپ رواں برس جون میں ہونا تھا تاہم بھارت کے اس دوران ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کیلیے کوالیفائی کرنے کی وجہ سے اس پر غیریقینی کے بادل چھائے ہوئے تھے۔ اب پی سی بی کے مطابق ایشیا کپ 2022 تک ملتوی ہوگیا ہے۔ ترجمان پی سی بی کے مطابق ایشیاکپ 2022 تک ملتوی گیا ہے جس کی وجہ سے رواں سال شائقین پاک بھارت کرکٹ میچ سے محظوظ نہیں ہوسکیں گے۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے بورڈ آف گورنرز کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور رواں سال شیڈول آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ز سے متعلق امور پر بریفنگ کے دوران ایشیا کپ کے 2022 تک ملتوی ہونے کی تصدیق کی۔

یاد رہے کہ ایشیاکپ گذشتہ برس شیڈول تھا تاہم کورونا وائرس کے باعث اسے رواں برس تک کیلیے ملتوی کردیا گیا تھا تاہم اب اسے دوبارہ آئندہ سال تک کیلیے ملتوی کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔