پاکستان کے تینوں ریسلرز کو مات، اولمپکس میں شرکت کا خواب چکنا چور

ایکسپریس نیوز  پير 12 اپريل 2021
 ایونٹ میں محمد انعام، محمد بلال اور ہارون عابد کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، فوٹو : فائل

ایونٹ میں محمد انعام، محمد بلال اور ہارون عابد کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، فوٹو : فائل

 لاہور:  اولمپکس کے ریسلنگ کوالیفائنگ راؤنڈ میں پاکستان کے  تینوں ریسلرز ہار گئے۔

الماتے میں ہونے والے اس اہم ایونٹ میں محمد انعام، محمد بلال اور ہارون عابد کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، کامن ویلتھ گولڈ میڈلسٹ محمد انعام بٹ کو 97 کلوگرام میں ازبکستان کے ریسلر نے0-8  سے زیر کیا۔ اطلاعات کے مطابق فائٹ سے پہلے انعام کا گھٹنہ خراب تھا لیکن اس کے باوجود انھوں نے فائٹ میں شرکت کی۔

55 کلو گرام میں محمد بلال کا سامنا کرغزستان کے پہلوان سے تھا، پہلے راؤنڈ میں اچھا پرفارم کرنے کے بعد دوسرے راؤنڈ میں بلال نے کم بیک کیا لیکن  تمام تر کوشش کے باوجود وہ یہ فائٹ  4-6سے ہارگئے۔ ہارون عابد 125 کلو گرام کیٹیگری میں ناکام رہے، اولمپکس میں جگہ بنانے کی خواب پورا نہ ہونے کے بعد پاکستانی ریسلرز اب ایشین چیمپئن شپ میں حصہ لیں گے جو منگل سے الماتے میں ہی شروع ہورہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔