’میرے پاس تم ہو‘ کے کردارکو ٹھکرانے پرعروہ حسین کو آج بھی رنج

ویب ڈیسک  پير 12 اپريل 2021
آج بھی اپنے فیصلے پر افسوس ہے، اداکارہ

آج بھی اپنے فیصلے پر افسوس ہے، اداکارہ

 لاہور: اداکارہ عروہ حسین مشہورہونے والے ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ کے کردار کوٹھکرانے پر آج بھی افسوس کرتی ہیں۔

2014 میں فلم ’نامعلوم افراد‘ سے اپنے کرئیرکا آغازکرنے والی اداکارہ وماڈل عروہ حسین نے ایک ٹی وی پروگرام میں انکشاف کیا وہ بھی مشہور و معروف ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ کا حصہ تھیں اور انہوں نے ڈرامے کے کچھ منظر بھی عکس بند کروائے تھے۔

اداکارہ نے بتایا کہ وہ ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ میں رومی کی ٹیچرمس ہانیہ کا کردار ادا کررہی تھیں لیکن اسی دوران وہ اپنی فلم ’ٹچ بٹن‘ کی شوٹنگ میں بھی مصروف تھیں۔ فلم کے ایک کردار کے بیرون ملک جانے کے باعث انہیں اپنے کچھ مناظران کے ساتھ وقت سے پہلے عکس بند کروانے پڑگئے جس کی وجہ سے انہوں نے ڈرامہ ’میرے پاس تم ہو‘ میں مس ہانیہ کے کردارکے لیے منع کردیا، حتی کہ وہ ڈرامے کے کچھ منظرعکسبند کرواچکی تھیں اورڈرامے میں ان مناظرکو پزیرائی بھی ملی۔

اداکارہ نے کہا کہ انہیں آج بھی اپنے اس فیصلے پر افسوس ہے کہ انہوں نے اس ڈرامے میں کام سے کیوں منع کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔