- ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیز ٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
- محکمہ صحت پختونخوا نے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی اجازت مانگ لی
- پختونخوا؛ طوفانی بارشوں میں 2 بچوں سمیت مزید 3 افراد جاں بحق، تعداد 46 ہوگئی
- امریکا کسی جارحانہ کارروائی میں ملوث نہیں، وزیر خارجہ
- پی آئی اے کا یورپی فلائٹ آپریشن کیلیے پیرس کو حب بنانے کا فیصلہ
- بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ گینگ سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پاکستان کےمیزائل پروگرام میں معاونت کا الزام، امریکا نے4 کمپنیوں پرپابندی لگا دی
- جرائم کی شرح میں اضافہ اور اداروں کی کارکردگی؟
- ضمنی انتخابات میں عوام کی سہولت کیلیے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم
- وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
- پختونخوا؛ صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے پر معطل کیے گئے 15 ڈاکٹرز بحال
- لاہور؛ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے، ایک اہل کار شہید دوسرا زخمی
- پختونخوا؛ مسلسل بارشوں کی وجہ سے کئی اضلاع میں 30 اپریل تک طبی ایمرجنسی نافذ
- پختونخوا؛ سرکاری اسکولوں میں کتب کی عدم فراہمی، تعلیمی سرگرمیاں معطل
- موٹر وے پولیس کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
- شمالی کوریا کا کروز میزائل لیجانے والے غیرمعمولی طورپربڑے وارہیڈ کا تجربہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی20 آج کھیلا جائے گا
- بابر کو ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنے کا مشورہ
- موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
- گیلپ پاکستان سروے، 84 فیصد عوام ٹیکس دینے کے حامی
شام نے اپنے ہی شہریوں پر کلورین بم گرائے، رپورٹ
دمشق: شام اپنے ہی شہریوں پر کلورین بم گرانے کا ذمے دار نکلا۔ کیمیائی ہتھیاروں کی روک تھام کے لیے کام کرنے والے بین الاقوامی ادارے (OPCW) کا کہنا ہےکہ اس بات کہ کافی شواہد موجود ہیں کہ شامی فضائیہ نے باغیوں کے زیر تسلط علاقے میں کلورین بموں کا استعمال کیا تھا۔
’آرگنائزیشن فار دی پروہیبیٹیشن آف کیمیکل ویپن‘ (او پی سی ڈبلیو) کی جانب سے جاری ہونے والی نئی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق شامی فضائیہ نے2018 میں سرقاب شہر میں باغیوں کے زیر قبضہ رہائشی علاقے پربیرل بموں کے ذریعے زہریلی کلورین گیس پھینکی تھی۔
اگر چہ باغیوں کے زیر تسلط علاقے ال تلیل میں بیرل بموں کے ذریعے گرائی گئی اس کلورین گیس سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی تھی، تاہم درجنوں افراد اس کیمیائی زہر سے متاثر ہوئے تھے، اور ان میں کافی عرصے تک جی متلانے، چکر آنکھوں میں جلن، سانس لینے میں تنگی، کھانسی اور چھینکوں کی علامت سامنےآتی رہی تھی۔
او پی سی ڈبلیو کی اس رپورٹ پرشامی حکومت نے تاحال کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔