کوئٹہ میں رمضان قریب آتے ہی مہنگائی میں اضافہ، تاحال سستا بازار نہیں لگایا جاسکا

ویب ڈیسک  پير 12 اپريل 2021
کم آمدنی والے افراد کا حکومت سے اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ ۔ فوٹو : فائل

کم آمدنی والے افراد کا حکومت سے اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ ۔ فوٹو : فائل

 کوئٹہ: کوئٹہ میں رمضان المبارک کے قریب آتے ہی مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگیا اور تاحال سستا بازار نہیں لگایا جاسکا۔

رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافہ ہونے لگا، چینی کی قیمت فی کلو 100 روپے تک پہنچ گئی ہے جب کہ معاش دال 300، دال لوبیا 320 اور دال مونگ 240 روپے فی کلو تک پہنچ گئی اورتاحال کوئی سستا بازار نہیں لگایا جاسکا۔

ماہ مقدس سے قبل ہی اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافے نے عام آدمی کو مزید پریشانی میں مبتلا کردیا ہے، گراں فروشوں نے عوام سے قوت خرید چھین لی جس پر کم آمدنی والے افراد نے حکومت سے اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ریلیف فراہم کیا جائے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔