جناح اسپتال کے ڈاکٹرز کا کارنامہ، 14 سالہ بچے کا انتہائی پیچیدہ آپریشن کامیاب

اسٹاف رپورٹر  پير 12 اپريل 2021
خوشی ہے کہ آپریشن کامیاب رہا ہے اور  بچے کی جان اب خطرے سے باہر ہے، ڈاکٹر سیمی جمالی ۔ فوٹو : فائل

خوشی ہے کہ آپریشن کامیاب رہا ہے اور بچے کی جان اب خطرے سے باہر ہے، ڈاکٹر سیمی جمالی ۔ فوٹو : فائل

 کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز نے پیٹھ میں پیوست سریا نکال کر انتہائی پیچیدہ آپریشن کامیابی سے انجام دے کر بچے کی جان بچالی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گلشن حدید کے رہائشی 14 سالہ بچے نصرت ولد عبداللہ کو اتوار کی صبح جناح اسپتال انتہائی نازک حالت میں لایا گیا تھا جس کی پیٹھ میں سریا پیوست ہوگیا تھا۔

جناح اسپتال کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا تھا کہ بچے کی حالت انتہائی نازک تھی، سریا ریڑھ کی ہڈی کو نقصان پہنچاتے ہوئے جسم کے اندر پیوست تھا جس کے بعد بچے کا آپریشن انتہائی پچیدہ تھا۔

ڈاکٹر سیمی جمالی نے کہا کہ ڈاکٹرز نے انتہائی مہارت سے بچے کی پیٹھ سے سریا نکال کر آپریشن کامیابی سے انجام دیا اور بچے کی جان اب خطرے سے باہر ہے، خوشی ہے کہ آپریشن کامیاب رہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔