گرمی میں کمی، آج سمندری ہوائیں بحال رہیں گی

اسٹاف رپورٹر  منگل 13 اپريل 2021
رواں ماہ کے آخر میں ہواؤں کی سمت تبدیل ہونے کے نتیجے میں گرمی کے امکانات موجود ہیں، محکمہ موسمیات۔ فوٹو: فائل

رواں ماہ کے آخر میں ہواؤں کی سمت تبدیل ہونے کے نتیجے میں گرمی کے امکانات موجود ہیں، محکمہ موسمیات۔ فوٹو: فائل

کراچی: شہرکا درجہ حرارت گرگیا،پیر کو زیادہ سے زیادہ پارہ 36.4ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جب کہ آج سمندری ہوائیں بحال رہیں گی۔

رمضان المبارک کے پہلے ہفتے کے دوران ہواؤں کی سمت تبدیل ہونے اوراس کے نتیجے میں غیرمعمولی گرمی کا کوئی امکان نہیں ہے،شہر میں کئی روز تک درمیانے درجے کی گرمی کی لہر کے بعد پیر کو درجہ حرارت گذشتہ چندروز کے مقابلے میں متوازن رہا،سمندر کی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں بیشتروقت بحال رہیں۔

ترجمان محکمہ موسمیات سردارسرفراز کے مطابق آج (منگل) سے شہر کے درجہ حرارت میں مذید کمی متوقع ہے،اگلے 10روز کے دوران شہر میں موسم معتدل رہنے کا امکان ہے،جس کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے35ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ماہ کے آخر میں ہواؤں کی سمت تبدیل ہونے جبکہ اس کے نتیجے میں گرمی کے امکانات موجود ہیں،کیونکہ اپریل کے اختتام سے جون کے درمیان شہر کا موسم عموما گرم ریکارڈ ہوتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا مطلع گرم ومرطوب رہنے جبکہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔