پیپلز پارٹی کی پی ڈی ایم سے علیحدگی کے بعد حکومت مخالف بیانیہ مرگیا، فواد چوہدری

ویب ڈیسک  منگل 13 اپريل 2021
اپوزیشن کو مشورہ ہے اب استعفوں اور احتجاج کے بیانیے سے باہر نکلیں، وزیر سائنس

اپوزیشن کو مشورہ ہے اب استعفوں اور احتجاج کے بیانیے سے باہر نکلیں، وزیر سائنس

 اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی پی ڈی ایم سے علیحدگی کے بعد حکومت مخالف بیانیہ اپنی موت آپ مرگیا۔

فواد چوہدری نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی پی ڈی ایم سے علیحدگی کے بعد حکومت مخالف بیانیہ اپنی موت آپ مرگیا۔ اپوزیشن کو مشورہ ہے اب استعفوں اور احتجاج کے بیانیے سے باہر نکلیں اور اصلاحات کے ایجنڈے پر آئیں۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی کا پی ڈی ایم کے تمام عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ہم انتخابی عمل میں بہتری کیلئے تجاویز دے چکے ہیں اور آپ کی تجاویز کا انتظار کر رہے ہیں، آگے بڑھیے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔