- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
اداکار بننے کے لیے والد کے پیسے چرانے پر الٹا لٹکاکر پٹائی ہوئی، جاوید شیخ
کراچی: مشہور اداکار جاوید شیخ کا کہنا ہے کہ اداکار بننے کے لیے والد کے پیسے چرانے پر الٹا لٹکاکر پٹائی ہوئی تھی۔
ایکسپریس انٹرٹینمینٹ کے پروگرام ٹائم آؤٹ ود احسن خان میں معروف اداکار جاوید شیخ کا کہنا تھا کہ 12،13 سال کی عمر میں والد صاحب کی جیب سے 100 روپے چرائے تھے، جس کے بعد اپنے دوستوں کے ساتھ اداکار بننے کے لیے لاہور کی ٹرین میں سوار ہوگیا، میں بہت خوش تھا اور والد صاحب کے پیسوں سے ٹرین میں بیٹھ کر لڈو کھارہا تھا تاہم بدقسمتی سے والد صاحب کو پتہ چل گیا اور انہوں نے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر مجھے ڈھونڈنا شروع کیا، والد صاحب ڈھونڈتے ڈوھونڈتے اسٹیشن تک پہنچے اور مجھے گردن سے دبوچ لیا جس کے بعد گھر میں الٹا لٹکا کر میری پٹائی ہوئی۔
جاوید شیخ نے کہا کہ میری پہلی گرل فرینڈ فرنچ خاتون تھی، میری اس سے کراچی میں ملاقات ہوئی لیکن وہ پیرس میں رہتی تھی اور یہاں چھٹیاں گزارنے کے لیے آئی ہوئی تھی، اس وقت میں کچھ نہیں تھا لہذا فرانس گرل فرینڈ سے ملنے جانے کے لیے والد صاحب کی گاڑی بیچی اور ٹکٹ لیکر چلاگیا تھا جس پر مجھے ایک بار پھر والد صاحب نے مارا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔