رمضان میں سحر وافطار کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی، وفاقی حکومت

ویب ڈیسک  منگل 13 اپريل 2021
وفاقی حکومت نے تمام بجلی کمپنیوں کو ہدایات جاری کر دیں

وفاقی حکومت نے تمام بجلی کمپنیوں کو ہدایات جاری کر دیں

 اسلام آباد: رمضان میں سحر وافطار کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔

وفاقی حکومت نے تمام بجلی کمپنیوں کو ہدایات جاری کر دیں۔ ڈسکوز کو سحر و افطار اور تروایح کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

حکام ڈسکوز نے کہا ہے کہ بجلی چوری والے علاقوں میں 2 سے 7 گھنٹے یومیہ لوڈشیڈنگ ہو گی، پاور کنٹرول سینٹر سے فیڈرز پر لوڈ کی نگرانی کی جائے گی، صارفین کی شکایات کے فوری ازالے کو ہر صورت ممکن بنایا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔