کراچی بندرگاہ سے کروڑوں روپے کی ہیروئن پکڑی گئی

اسٹاف رپورٹر  منگل 13 اپريل 2021
کنٹینر کے اندر موجود 3 تھریشر مشینوں سے 57 کلوگرام ہیروئن برآمد ہوئی (فوٹو : ایکسپریس)

کنٹینر کے اندر موجود 3 تھریشر مشینوں سے 57 کلوگرام ہیروئن برآمد ہوئی (فوٹو : ایکسپریس)

 کراچی: اینٹی نارکوٹکس فورس نے کراچی بندرگاہ پر کارروائی کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق خفیہ اطلاع پر کراچی پورٹ پاکستان انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پرکارروائی عمل میں لائی گئی جس کے دوران کنٹینر کے اندر موجود 3 تھریشر مشینوں سے 57 کلوگرام ہیروئن قبضے میں لے لی گئی،ہیروئن کو تھریشر مشینوں میں انتہائی مہارت سے چھپایا گیا تھا۔

Karachi port herion recovered 2

ترجمان کے مطابق پکڑی گئی منشیات کی کھیپ سنگاپور اسمگل کی جانی تھی، کنٹینر ملک عزیز سکنہ کراچی میسرز علی نور ایکسپورٹر نے ردھر ٹریڈنگ کمپنی لمیٹیڈ سنگاپور کے لیے بک کروایا تھا۔

برآمد شدہ منشیات کی مالیت بین الاقوامی مارکیٹ میں کروڑوں روپے کے لگ بھگ ہے، منشیات اسمگلنگ کے حوالے سے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔