پرنس فلپ خلائی مخلوق اوراڑن طشتریوں کے شیدائی تھے

ویب ڈیسک  منگل 13 اپريل 2021
پرنس فلپ کی اڑن طشستریوں میں دلچسپی اپنے انکل لارڈ ماؤنٹ بیٹن کی وجہ سے تھی(فوٹو میٹرو۔یوکے)

پرنس فلپ کی اڑن طشستریوں میں دلچسپی اپنے انکل لارڈ ماؤنٹ بیٹن کی وجہ سے تھی(فوٹو میٹرو۔یوکے)

ایڈن برگ: گزشتہ دنوں انتقال کرنے والے برطانوی ملکہ الربتھ کے شوہر اور ڈیوک آف ایڈن برگ پرنس فلپ کی وجہ صرف شہرت شاہی خاندان سے وابستگی ہی نہیں تھی۔ بلکہ پرنس فلپ اڑن طشتریوں اور خلائی مخلوق کی موجودگی پر بہت زیادہ یقین رکھتے تھے۔

آنجہانی پرنس فلپ اڑن طشتریوں کے موضوع پر 1955 سے شائع ہونے والے سہہ ماہی ’ فلائنگ ساسر ریویو‘ کے باقاعدہ سسکرائبر تھے۔ ان کی لائبریری میں ان موضوعات پر کتابوں کا بہت وسیع ذخیرہ تھا۔ خلائی مخلوق اور اڑن طسشتری میں پرنس فلپ کی دلچسپی کااندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے انہوں نے اپنے سابق اسسٹنٹ سر پیٹر ہارسلے کو رائل ایئر فورس سے یو ایف اوز پر شائع ہونے والی رپورٹس کو جمع کرنے کی کھُلی چھوٹ دے رکھی تھی۔

برطانوی اخبار ’ دی سن‘ کے مطابق پرنس فلپ کی اڑن طشستریوں میں دلچسپی اپنے انکل لارڈ ماؤنٹ بیٹن کی وجہ سے تھی، جو خود بھی اس پر بے تحاشا یقین رکھتے تھے۔ لارڈ ماؤنٹ بیٹن نے 1955 میں ایک آفیشل رپورٹ لکھی تھی، جس میں انہوں نے رومسے، ہیمپشائر میں ایک سنہرے رنگ کے خلائی چہاز کی لینڈنگ کا ذکر کیا تھا۔ تاہم اس رپورٹ کو1979 میں لارڈ مائنٹ بیٹن کے انتقال تک خفیہ رکھا گیا تھا۔ اور ان کے انتتقال کے بعد اس رپورٹ کو منظر عام پر لایا گیا تھا

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔