اداکار سمیع خان بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

شوبز رپورٹر  بدھ 14 اپريل 2021
مجھے آپ سب کی نیک خواہشات اور دعاؤں کی ضرورت ہے، سمیع خان۔ فوٹو:فائل

مجھے آپ سب کی نیک خواہشات اور دعاؤں کی ضرورت ہے، سمیع خان۔ فوٹو:فائل

لاہور: پاکستانی ڈراموں  کے معروف اداکار سمیع خان کو کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں معروف اداکار سمیع خان نے قرآنی آیت کا ترجمہ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ” میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور میں گھر میں خود کو قرنطینہ کروں گا“۔

اداکار سمیع نے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اللہ ہم سب کو بہترین شفاء سے نوازے، آمین،  آپ کی نیک خواہشات اور دعاؤں کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ سمیع خان سے پہلے گلوکار جواد احمد، آمنہ الیاس، صوبیہ خان سمیت متعدد شوبز ستارے بھی کرونا وائرس کی لپیٹ میں آ چکے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔