کوہلی نے نیٹ سیشنز میں میچ سینیریو کی پریکٹس کا مشورہ دیا، بابراعظم

اسٹاف رپورٹر  بدھ 14 اپريل 2021
بیٹنگ میں بہتری لانے کے لیے انضمام الحق اور محمد یوسف جیسے کھلاڑیوں سے رہنمائی لیتا ہوں، بابر اعظم

بیٹنگ میں بہتری لانے کے لیے انضمام الحق اور محمد یوسف جیسے کھلاڑیوں سے رہنمائی لیتا ہوں، بابر اعظم

 لاہور: آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون بیٹسمین بننے پر بابراعظم نے انکشاف کیا ہے کہ ویرات کوہلی نے نیٹ سیشنز میں میچ سینیریو کی پریکٹس کا مشورہ دیا اور گیند کو لیٹ کھیلنا کین ولیمسن سے سیکھا۔

پی سی بی کی ہوڈ کاسٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے بابر اعظم نے نمبر ون رینکنگ حاصل کرنے کو اپنے لیے اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ بیٹنگ میں بہتری لانے کے لیے ہمیشہ انضمام الحق اور محمد یوسف جیسے کھلاڑیوں سے رہنمائی لیتا ہوں، نیٹ سیشن میں اچھی بیٹنگ نہ ہوسکے تو سارا دن برا گزرتا ہے۔

بابراعظم نے کہا ہے کہ اس سفر میں میرے والدین اور ساتھی کرکٹرز نے بہت ساتھ دیا۔ بابر نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ وہ اس پوزیشن کو برقرار رکھنے کے لیے مزید محنت کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔