کئی دنوں کی کمی کے بعد سونے کی قیمت میں اضافہ

اسٹاف رپورٹر  بدھ 14 اپريل 2021
 فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 102500روپے ہوگئی . فوٹو : فائل

فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 102500روپے ہوگئی . فوٹو : فائل

 کراچی: سونے کی فی تولہ اور فی دس گرام قیمتوں میں بالترتیب 500روپے اور 429روپے کا اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 13ڈالر کے اضافے سے 1743ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 500روپے اور 429روپے کا اضافہ ہوگیا۔

سونے کی قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 102500روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر87877 روپے ہوگٸی۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 30 روپے کے اضافے سے 1330روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 25.72 روپے کے اضافے سے 1140.26 روپے ہوگٸی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔