مہنگی اشیا بیچنے پر 4 اضلاع میں صرف67 دکانداروں پر جرمانے

اسٹاف رپورٹر  جمعرات 15 اپريل 2021
ڈپٹی کمشنر شرقی محمد علی کو14،ڈی سی کیماڑی مختارابڑوکو16،ڈی سی غربی سلیم اوڈھوکوصرف6دکاندارمہنگی اشیا بیچتے ہوئے ’’ملے‘‘۔ فوٹو: فائل

ڈپٹی کمشنر شرقی محمد علی کو14،ڈی سی کیماڑی مختارابڑوکو16،ڈی سی غربی سلیم اوڈھوکوصرف6دکاندارمہنگی اشیا بیچتے ہوئے ’’ملے‘‘۔ فوٹو: فائل

 کراچی: کمشنر کراچی نوید شیخ کی ہدایت پر رمضان المبارک میں ناجائز منافع خوروں کے خلا ف کارروائی کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔

ماہ رمضان کے پہلے روز کراچی میں سرکاری نرخ نامہ کی خلاف ورزی پر مختلف اشیا فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی کی گئی،4اضلاع کی رپورٹ کے مطابق 67 دکانداروں پر 4لاکھ64 ہزار جرمانہ عاید کیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنرز شرقی محمد علی شاہ کی نگرانی میں ضلع شرقی میں14 دکانداروں پر سرکاری نرخ کی خلاف ورزی پر کارروائی کی گئی، مجموعی طور پر64 ہزار 500 روپے روے جرمانہ عاید کیا گیا ،مہنگی مرغی فروخت کرنے والوں پر15500 روپے جبکہ دودھ فروشوں پر 49 ہزار روپے جرمانہ عاید کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر کیماڑی مختار ابڑو کی نگرانی میں کی گئی کارروائی میں 16 دکانداروں پر 64000 روپے جرمانہ عائد کیا گیا جن میں 6پھل فروش شامل ہیں ان پر3 ہزار روپے جرمانہ عاید کیا گیا جبکہ سبزی فروش ،2 دودھ فروش اور ایک گوشت والا شامل ہے، گروسری دکانداروں30 ہزار روپے جرمانہ عاید کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر غربی سلیم اللہ اوڈھو کی نگرانی میں کی گئی کارروائی میں ضلع غربی میں دودھ فروش ، پولٹری اور گروسری سمیت 6 دکانداروں پر10 ہزار روپے جرمانہ عاید کیا گیا۔

ضلع ڈپٹی کمشنر جنوبی ارشاد علی سودھر کی نگرانی میں کی گئی کارروائی میں31 دکانداروں پر3 لاکھ 36ہزار جرمانہ عاید کیا گیا،2 لاکھ سے زائد 18 کریانہ والوں پر 20 ہزار پولٹری والوں پر جرمانہ عاید کیا گیا۔

کمشنر کراچی نے ماہ رمضان میں کھانے پینے کی اشیا کی مناسب قیمت پر اشیا کی فراہمی اور قیمتیں کنٹرول کر نے کیلیے خصوصی اقدامات کیے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔