کورونا علاج کی ادویات شہریوں کی قوتِ خرید سے باہر

شبیر حسین  جمعرات 15 اپريل 2021
ایزومیکس (ایزیتھرومائسین) 250ملی گرام20 کیپسول کی قیمت519روپے۔ فوٹو: فائل

ایزومیکس (ایزیتھرومائسین) 250ملی گرام20 کیپسول کی قیمت519روپے۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا علاج کی ادویات شہریوں کی قوتِ خرید سے باہر ہوگئیں۔

ملک میں کورونا کے علاج میں معاون متعدد ادویات نہ صرف عام شہریوں کی قوتِ خرید سے باہر ہیں بلکہ یہ ادویات مارکیٹ میں باآسانی دستیاب بھی نہیں، اس وقت کورونا وباء کے علاج میں معاون دواء ایکٹمرا80ملی گرام کی فی وائل قیمت 15874روپے، ایکٹمرا200 ملی گرام کی فی وائل قیمت 39689روپے ہے۔

ریمڈیزیور انجکشن فی وائل 5680روپے کا ہے۔ ڈیکاڈران 4 ملی گرام انجکشن(ڈیکسامیتھازون)کی قیمت فی 25 ایم ایل528 روپے ہے، ایزومیکس (ایزیتھرومائسین) 250ملی گرام20 کیپسول کی قیمت519 روپے ہے، نیوڈیکس انجکشن ون ایم ایل25 ایم ایل 250روپے کا ہے، ڈیکسامیڈرون انجکشن، ڈی کورٹ انجکشن، ڈیکسارائڈ انجکشن، ڈی سون انجکشن،کینیڈکس ، ڈی ڈران انجکشن بھی کورونا خلاف موثر مگر مہنگے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔