اسٹیل ملز کی بحالی میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کا فیصلہ

نمائندہ ایکسپریس  جمعرات 15 اپريل 2021
قومی ادارے کو مکمل پیداواری صلاحیت کے ساتھ فعال کرینگے،محمد میاں سومرو
فوٹو: فائل

قومی ادارے کو مکمل پیداواری صلاحیت کے ساتھ فعال کرینگے،محمد میاں سومرو فوٹو: فائل

 اسلام آباد:  وفاقی حکومت نے پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی میں حائل تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر نجکاری محمد میاں سومرو نے کہا ہے کہ پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی وزیراعظم کے وژن کے مطابق شفاف طریقے سے ہوگی، جب کہ اسی سلسلے میں حکومت کی جانب سے اسٹیل ملز کی بحالی میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی سے متعلق وزیر نجکاری اور وزیر خزانہ و صنعت و پیداوار کی مشترکہ صدارت میں بین الوزارتی اجلاس ہوا، محمد میاں سومرو نے کہا قومی ادارے کو مکمل پیداواری صلاحیت کے ساتھ فعال کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔