مشرف کو سزا دی گئی تو اگلا آمرجلد آجائےگا، عاصمہ جہانگیر

آئی این پی  اتوار 12 جنوری 2014
 مشرف کا ٹرائل3نومبرسے نہیں 12 اکتوبر 1999 سے ہونا چاہیے، عاصمہ جہانگیر فوٹو: فائل

مشرف کا ٹرائل3نومبرسے نہیں 12 اکتوبر 1999 سے ہونا چاہیے، عاصمہ جہانگیر فوٹو: فائل

لاہور: سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کی سابق صدر عاصمہ جہا نگیر ایڈوکیٹ نے کہاہے کہ پرو یز مشرف کو سزادی گئی تو اگلا آمر جلدی آئے گا اور20سال حکومت نہیں چھوڑے گا۔

ہفتے کو لاہور بار میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عاصمہ جہانگیر نے کہا کہ پر ویز مشرف کیس کینگرو ٹرائل ہو رہا ہے اور مشرف کے ساتھی ہی انھیں پھانسی پرچڑھانا چاہتے ہیں، مشرف کا ٹرائل3نومبرسے نہیں 12 اکتوبر 1999 سے ہونا چاہیے، حکو مت کو جوش کے ساتھ ہوش سے بھی کام لینا چاہیے۔

 photo 3_zpse9c4cf36.jpg

عدلیہ ججز کی کمی پوری کر نے کیلیے حکو مت پر دبائو ڈالے حکو مت پر ویزمشرف کا ٹرائل کر نے میں سنجیدہ نہیں صرف سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کی جا رہی ہے۔ ایک سوال پر انھوں نے کہاکہ حکمراں جسطرح ملک میں آمر یت کو روکنا چاہتے ہیں یہ طر یقہ درست نہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔