اوورسیز پاکستانیوں کیلیے اسپیشل کورٹس بنانے کا فیصلہ

نمائندہ ایکسپریس  جمعـء 16 اپريل 2021
پاکستان کی معاشی مضبوطی میں اوورسیز کا کردار قابل تحسین، گورنر پنجاب۔ فوٹو: فائل

پاکستان کی معاشی مضبوطی میں اوورسیز کا کردار قابل تحسین، گورنر پنجاب۔ فوٹو: فائل

لاہور: گورنر پنجاب چوہدری سرور کی زیر صدارت اجلاس میں اوورسیز پاکستانیوں کے کیسز کے لیے پنجاب میں اسپیشل کورٹس کے قیام کا فیصلہ کر لیا گیا۔

گورنر سرور نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے کیسزکے فیصلوں کیلئے وقت کی حد بھی مقر ر کی جائے گی، اوورسیز پاکستانی قوم کا سر مایہ ہیں ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے۔ اجلاس میں اوورسیز پاکستانیوں کو وڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کروانے کی اجازت پر بھی غور کیا گیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کا اوورسیز پاکستانیوں کو انصاف کی فراہمی میں اہم کردار ہے ، پاکستان کی معاشی مضبوطی میں اوورسیز پاکستانیوں کا کردار قابل تحسین ہے ، ان  کے ساتھ ظلم اور ناانصافی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

علاوہ ازیں گورنر پنجاب نے بطور چانسلر مختلف یونیورسٹیز میں تقر ریوں کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب بھر میں یونیورسٹیز میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنایا جاریا ہے اور یونیورسٹیز کے تمام معاملات کو آئین وقانون کے مطابق ہنگامی بنیادوں پر حل کر نے کیلیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔