افغانستان میں سڑک کنارے بم پھٹنے سے ایک ہی خاندان کے 4افراد ہلاک

ویب ڈیسک  جمعـء 16 اپريل 2021
ہلاک ہونے والوں میں 2 بچے بھی شامل ہیں، ترجمان صوبائی پولیس

ہلاک ہونے والوں میں 2 بچے بھی شامل ہیں، ترجمان صوبائی پولیس

قندھار میں سڑک کنارے بم پھٹنے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 4افراد ہلاک ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق قندھار کے علاقے شاہ ولی کوٹ میں سڑک کنارے بم پھٹنے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 4افراد ہلاک ہوگئے جن میں 2 بچے بھی شامل ہیں۔ صوبائی پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ بم سڑک کے کنارے لگایا گیا تھا اور جیسے ہی گاڑی گزری دھماکا ہوگیا تاہم ابھی تک کسی بھی گروپ کی جانب سے ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔