کراچی میں پولیس مقابلے کے بعد ڈکیتی کا ملزم گرفتار

ویب ڈیسک  جمعـء 16 اپريل 2021
ملزمان لوگوں سے لوٹ مار کی کوشش کررہے تھے کہ اس دوران پولیس وہاں پہنچ گئی

ملزمان لوگوں سے لوٹ مار کی کوشش کررہے تھے کہ اس دوران پولیس وہاں پہنچ گئی

 کراچی: گلستان جوہر بلاک 15 میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد 1 ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ زخمی ملزم کی شناخت محمد اصغر کے نام سے ہوئی ہے اور اس کا دوسرا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

ملزمان لوگوں سے لوٹ مار کی کوشش کررہے تھے کہ اس دوران پولیس وہاں پہنچ گئی جسے دیکھ ملزمان نے فائرنگ کردی۔

پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈکیت زخمی ہوا جبکہ گرفتار ملزم کی فائرنگ سے راہگیر زخمی ہوا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔