سری لنکا کے میوزیم میں رکھی شہزادہ فلپس کی 86 سال پرانی کار

ویب ڈیسک  جمعـء 16 اپريل 2021
یہ کار شہزادہ فلپس نے 1940 میں خریدی تھی، فوٹو: ٹوئٹر

یہ کار شہزادہ فلپس نے 1940 میں خریدی تھی، فوٹو: ٹوئٹر

کولمبو: سری لنکا کے ایک میوزیم میں حال ہی میں انتقال کر جانے والے ملکہ برطانیہ ایلزبتھ دوم کے شوہر شہزادہ فلپس کی 86 سال پرانی کار ایک بار پھر لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔ 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سری لنکا کے سمندر کنارے ایک میوزیم میں ایک 86 سال پرانی کار کو دیکھنے کے لیے تانتا بندھ گیا ہے۔ یہ کار شہزادہ فلپس کے زیر استعمال کار تھی جسے سنجیو گارڈینر کے والد نے 1950 میں شہزادہ فلپس سے خریدا تھا۔

سنجیو گارڈینر نے اپنے فیس بک پیج پر گاڑی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میرے والد نے یہ کار شہزادہ فلپس سے 81 سال پہلے خریدی تھی اور اب یہ کار میرے ہوٹل کے عجائب خانے میں محفوظ ہیں۔

prince phillips 1

کاروں کے شوقین شہزادہ فلپس نے 1940 میں کولمبو میں برطانوی نیوی میں تعیناتی کے دوران 1935 ماڈل کی اسٹینڈرڈ نائین گاڑی 12 پاؤنڈز میں خریدی تھی اور کولمبو سے260 کلومیٹر دور ٹرنکومالی نیول بیس تک چلائی تھی۔

سنجیو گارڈینر کا کہنا ہے کہ ہوٹل میں آنے والے تمام مہمان اس گاڑی میں غیر معمولی دلچسپی لیتے ہیں تاہم شہزادہ فلپس کے انتقال کی خبر کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد صرف اس کار کے لیے ہوٹل کا رخ کررہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔