روحانی دوست

صائم المصطفیٰ صائم  اتوار 18 اپريل 2021
علم الاعداد کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ

علم الاعداد کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ

صائم المصطفے صائم
واٹس اپ (0333-8818706)
فیس بک (Saim Almustafa Saim)

علمِ الاعداد سے نمبر معلوم کرنے کا طریقہ
دو طریقے ہیں اور دونوں طریقوں کے نمبر اہم ہیں
اول تاریخ پیدائش دوم نام سے!

اول طریقہ تاریخ پیدائش
مثلاً احسن کی تاریخ پیدائش 12۔7۔1990 ہے ، ان تمام اعداد کو مفرد کیجیے
1+2+7+1+9+9=29=2+9=11=1+1=2
گویا تاریخ پیدائش سے احمد کا نمبر 2 نکلا۔

اور طریقہ دوم میں:
سائل، سائل کی والدہ، اور سائل کے والد انکے ناموں کے اعداد کو مفرد کیجیے
مثلاً نام ”احسن ” والدہ کا نام ” شمسہ” والد کا نام ” راشد۔”

حروفِ ابجد کے نمبرز کی ترتیب یوں ہے:
1 کے حروف (ا،ی،ق،غ) 2 کے حروف (ب،ک،ر) 3 کے حروف (ج،ل،ش)
4 کے حروف (د،م،ت) 5 کے حروف (ہ،ن،ث) 6 کے حروف (و،س،خ)
7 کے حروف (ز،ع،ذ) 8 کے حروف (ح،ف،ض) 9 کے حروف (ط،ص، ظ)
احسن کے نمبر (1،8،6،5) تمام نمبرز کو مفرد کردیں:
(1+8+6+5=20=2+0= 2 گویا احسن کا نمبر2 ہے۔
ایسے ہی احسن کی والدہ ”شمسہ ”کا نمبر9 اور والد راشد کا نمبر1 بنتا ہے۔
اب ان تینوں نمبروں کا مفرد کرنے پر ہمیں احسن کا ایکٹیو یا لائف پاتھ نمبر مل جائے گا۔ (2+9+1=12=1+2=3) گویا علم جفر کے حساب سے احسن کے نام کا نمبر 3 نکلا!

علم الاعداد کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ
سوموار 19 اپریل 2021
آج کا حاکم نمبر 3 ہے۔ تین عدد آپ کو آگے بڑھنے کی توانائی فراہم کرتا ہے جو کہ دوررس نتائج دیتی ہے۔
2,3,4,7,8اور9 نمبر والوں کے لیے آج کا دن اچھا رہنے کی توقع ہے۔
1,5اور6 نمبر والوں کے لیے اہم اور کچھ مشکل بھی ہوسکتا ہے۔
صدقہ: 20 یا 200 روپے، سفید رنگ کی چیزیں، کپڑا، دودھ، دہی، چینی یا سوجی کسی بیوہ یا غریب خاتون کو بطورِصدقہ دینا ایک بہتر عمل ہوگا۔
وظیفۂ خاص ”یارحیم یا رحمن یا اللہ” 11 بار یا 200 بار اول وآخر 11 بار درودشریف پڑھنا بہتر ہوگا۔

منگل 20 اپریل 2021
آج کا حاکم نمبر2 ہے۔غیرمتوقع حالات، خیالات اور واقعات ہوسکتے ہیں، جو کہ مسائل میں اضافے یا کمی بھی حیران کن ڈال سکتے ہیں۔
1,3,4,5,8اور9 نمبر والوں کے لیے آج کا دن کافی حد تک بہتری لائے گا۔
2,6اور7نمبر والوں کے لیے کچھ مشکل ہوسکتی ہے۔
صدقہ: 90 یا 900 روپے، سرخ رنگ کی چیزیں ٹماٹر، کپڑا، گوشت یا سبزی کسی معذور سیکیوریٹی سے منسلک فرد یا اس کی فیملی کو دینا بہتر عمل ہوگا۔
وظیفۂ خاص”یاغفاریا ستاراستغفراللہ العظیم” 9 یا 90 بار اول وآخر11 بار درودشریف پڑھنا بہتر ہوگا۔

بدھ 21 اپریل 2021
آج کا حاکم نمبر8 ہے،توڑ پھوڑ اور دل شکستہ کردینے والے رویے اور خبریں سننے کو مل سکتی ہیں۔ صدقہ دیں
2,3,4,6,7اور8 نمبر والوں کے لیے آج دن کافی بہتر ہوسکتا ہے۔
1,5اور9 نمبر والوں کو کچھ معاملات میں رکاوٹ اور پریشانی کا اندیشہ ہے۔
صدقہ: زرد رنگ کی چیزیں یا 50 یا 500 روپے کسی مستحق طالب علم یا تیسری جنس کو دینا بہتر ہے، تایا، چاچا، پھوپھی کی خدمت بھی صدقہ ہے۔
وظیفۂ خاص”یاخبیرُیا وکیلُ یا اللہ” 41 بار اول و آخر 11 باردرودشریف پڑھنا مناسب عمل ہوگا۔

جمعرات 22 اپریل 2021
آج کا حاکم نمبر 7 ہے۔ریلیکس، سکون، روحانی مشقیں اور سیاحت کا دن۔
3,4,5,7,8اور9نمبر والوں کے لیے آج کا دن کافی بہتر رہنے کی امید ہے۔
1,2اور6 نمبر والوں کو کچھ مشکل ہوسکتی ہے۔
صدقہ: میٹھی چیز، 30 یا 300 روپے کسی مستحق نیک شخص کو دینا بہتر عمل ہوسکتا ہے۔ مسجد کے پیش امام کی خدمت بھی احسن صدقہ ہے۔
وظیفۂ خاص”سورہ فاتحہ 7 بار یا یا قدوس یا وھابُ یا اللہ 21 بار اول و آخر 11 بار درودشریف پڑھنا بہتر عمل ہوگا۔

جمعہ 23 اپریل 2021
آج کا حاکم نمبر2 ہے۔اپ ڈاؤن، دلی جذبات اور رشتوں سے خوشی و غم مل سکتے ہیں۔
1،3,4,5,8اور9 نمبر والوں کے لیے آج کا دن بہتر ہونے کی امید ہے۔
2,6اور7 نمبر والوں کو محتاط رہنے کا مشورہ ہے۔
صدقہ: 60 یا 600 روپے یا 600 گرام یا6 کلو چینی۔ سوجی یا کوئی جنس کسی بیوہ کو دینا بہترین عمل ہوسکتا ہے۔
وظیفۂ خاص”سورۂ کہف یا یاودود یامعید یااللہ” 11 بار ورد کرنا بہتر ہوگا۔

ہفتہ 24 اپریل 2021
آج کا حاکم نمبر5 ہے۔آپ کی مستقل مزاجی کا امتحان ہوسکتا ہے۔ ممکن ہے آپ کو زیادہ برداشت اور ہمت کی ضرورت پڑے۔
1,2,5,6,7اور9 نمبر والوں کے لیے کسی حد تک بہتری کی امید ہے۔
3,4اور8 نمبر والوں کو کچھ امور میں مشکل ہوسکتی ہے۔
صدقہ: 80 یا800 روپے یا کالے رنگ کی چیزیں کالے چنے، کالے رنگ کے کپڑے سرسوں کے تیل کے پراٹھے کسی معذور یا عمررسیدہ مستحق فرد کو دینا بہتر عمل ہوسکتا ہے۔
وظیفۂ خاص”یافتاح یاوھابُ یارزاق یااللہ” 80 بار اول و آخر 11 بار درودشریف کا ورد بہتر عمل ہوگا۔

اتوار25 اپریل 2021
آج کا حاکم نمبر 8 ہے۔حکم راں طبقے کے لیے مشکل دن ہوسکتا ہے غیرمتوقع حالات کا سامنا ہوسکتا ہے۔
2,3,4,67اور8نمبر والوں کے لیے ایک بہتر دن کی امید ہے۔
1,5اور9 نمبر والوں کو مشکل ہوسکتی ہے۔
صدقہ: 13 یا 100 روپے یا سنہری رنگ کی چیزیں گندم، پھل، کپڑے، کتابیں یا کسی باپ کی عمر کے فرد کی خدمت کرنا بہتر ہوگا۔
وظیفۂ خاص”یاحی یاقیوم یا اللہ” 13 یا 100 بار اول و آخر 11 بار درودشریف پڑھنا مناسب عمل ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔