بنگلا دیش میں پولیس کی مظاہرین پر فائرنگ، 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی

ویب ڈیسک  اتوار 18 اپريل 2021
2000 کے قریب افراد نے احتجاج کے دوران پولیس پر پتھراؤ کیا، پولیس چیف۔ فوٹو : فائل

2000 کے قریب افراد نے احتجاج کے دوران پولیس پر پتھراؤ کیا، پولیس چیف۔ فوٹو : فائل

ڈھاکا: بنگلا دیش میں تنخواہوں میں اضافے کے لیے احتجاج کرنے والے مظاہرین پر پولیس کی فائرنگ سے 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوب مشرقی بنگلادیش میں تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے پر چینی پاور پلانٹ کے ملازمین نے احتجاجی مظاہرہ کیا جس پر پولیس کی فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس چیف کے مطابق 2000 کے قریب افراد نے احتجاج کے دوران پولیس پر پتھراؤ کیا جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے تاہم مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے فائرنگ کی گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔