انڈونیشیا میں والد نے بچے کا نام سرکاری محکمے پر رکھ دیا

ویب ڈیسک  اتوار 18 اپريل 2021
 اسپتال نے بچے کے پیدائشی سرٹیفیکیٹ پر نام ’ ڈیپارٹمنٹ آف اسٹیٹسیکل کمیونیکیشن‘ لکھ دیا ہے۔ (فوٹو: نیوزفلیش)

اسپتال نے بچے کے پیدائشی سرٹیفیکیٹ پر نام ’ ڈیپارٹمنٹ آف اسٹیٹسیکل کمیونیکیشن‘ لکھ دیا ہے۔ (فوٹو: نیوزفلیش)

جکارتہ: انڈونیشیا کے سرکاری ملازم نے اپنے بیٹے کا نام سرکاری محکمے کے نام پر رکھ دیا۔ 

برطانوی اخابر میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کے سرکاری محکمے’ ڈیپارٹمنٹ آف اسٹیٹسیکل کمیونیکیشن‘ میں کام کرنے والے سلیمت واہودی کا کہنا ہے کہ جب میری بیوی حاملہ ہوئی تو میں نے اسی وقت اس سے وعدہ لے لیا تھا کہ اگر بیٹا ہوا میں اس کا نام اپنے محکمے کے نام پر رکھوں گا، جس پر اس نےرضامندی ظاہر کردی تھی۔

سلیمت واہودی کا کہنا ہے کہ مجھے اپنے محکمے اور کام سے بہت محبت ہے اور اس کے اظہار کے لیے میں نے اپنے بیٹے کا نام ’ ڈیپارٹمنٹ آف اسٹیٹسیکل کمیونیکیشن‘ رکھا ہے،  سننے میں بہ ظاہر یہ عجیب سا لگتا ہے لیکن مجھے اور میری بیوی دونوں کو یہ نام پسند ہے۔

اسپتال نے تو بچے کے پیدائشی سرٹیفیکیٹ پر نام ’ ڈیپارٹمنٹ آف اسٹیٹسیکل کمیونیکیشن‘ لکھ دیا ہے تاہم یہ بات ابھی تک واضح نہیں ہے کہ انڈونیشائی حکام نے اس نام کو تسلیم کیا ہے یا نہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔