فلپائن میں ڈھائی کروڑ ڈالرکی سیپیاں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

ویب ڈیسک  پير 19 اپريل 2021
فلپائن میں بڑی سیپیوں کے رکازات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام  بنادی گئی جن کی مالیت اربوں روپے تھی۔ فوٹو: سی این این

فلپائن میں بڑی سیپیوں کے رکازات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی جن کی مالیت اربوں روپے تھی۔ فوٹو: سی این این

فلپائن: تاریخی طور پر نایاب ترین سیپیوں کی اسمگلنگ ناکام بنادی گئی ہے۔ بڑی سیپیوں کے ان فاسل کا مجموعی وزن 150 ٹن اور قیمت لگ بھگ ڈھائی کروڑ ڈالر ہے جو پاکستانی روپوں میں تین ارب سے زائد بنتی ہے۔

ایک مشترکہ آپریشن میں فلپائن کوسٹ گارڈ نے ’ٹاک لوبو‘ کی بڑی مقدار سیٹیو گرین جزائر سے برآمد کی ہے واضح رہے کہ ٹاک لوبو سیپیوں کے بڑے فاسلز کہا جاتا ہے۔

اس علاقے میں اب تک دیوہیکل سیپیوں کے فاسل کی سب سے بڑی کھیپ پکڑی گئی ہے۔ اسمگلروں پر وائلڈ لائف قوانین کے تحت مقدمات چلائے جائیں گے جس کی سزا جرمانہ اور قید ہوسکتی ہے۔ اس کارروائی میں ’پالاوان کونسل فور سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ ( پی سی ایس ڈی) ‘ نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔

یہ فاسل ڈاکٹر ٹیقیولو سے برآمد ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ فلپائن کے محکمہ ماہی پروری سے ان کی اجازت لی گئی تھی لیکن دیگر اداروں کا کہنا ہے کہ اس کے قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے تھے اور سیپیوں کو تجارتی پیمانے پر استعمال کرنا تھا۔

انہیں جائنٹ کلیمس کہا جاتا ہے اور ان میں سمندری حیات کے بعض اہم جاندار رہتے ہیں۔ دوسری جانب یہ سیپیاں مضر الجی کی نشوونما بھی روکتی ہیں۔ اس کے اسمگلروں کا دعویٰ تھا کہ وہ ان سیپیوں پر ساختی اور فعلیاتی تحقیق کریں گے۔ لیکن اداروں نے یہ موقف مسترد کردیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔