مظفرگڑھ،جعلی پیرنیوں نے بچی کو زمین پر پٹخ پٹخ کر مارڈالا

نمائندہ ایکسپریس  پير 19 اپريل 2021
بچی کو خاموشی سے دفنانے کی ہدایت کی ،پولیس نے دونوں پیرنیوں کو گرفتار کر لیا
۔ فوٹو:فائل

بچی کو خاموشی سے دفنانے کی ہدایت کی ،پولیس نے دونوں پیرنیوں کو گرفتار کر لیا ۔ فوٹو:فائل

مظفر گڑھ:  مظفرگڑہ کے نواحی قصبہ شاہ جمال میں جعلی پیرنیوں نے جن نکالنے کے نام پر بہیمانہ تشدد کرکے 3سالہ معصوم بچی کی جان لے لی۔

بچی کو زمین اور دیوار پر پٹخ پٹخ کر تشدد کا نشانہ بناتی رہیں، پولیس نے بچی کے والد محمد اعجاز کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے دونوں پیرنیوں کو گرفتار کر لیا ، پولیس زرائع کے مطابق زرینہ بی بی اپنی 3 سالہ بچی سمیرا بی بی کو دم کرانے کیلئے رخسانہ اور زلیخا نامی پیرنیوں کے پاس لے گئی جنہوں نے بتایا کہ بچی پر جنات کا سایہ ہے ۔انہوں نے جن نکالنے کیلئے بچی کو اس کی والدہ کے سامنے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئی۔

بچی کے والد نے بتایا کہ پیرنیوں نے انہیں ڈرایا کہ اگر بچی کا چہرہ دیکھا یا اور اس کا جنازہ پڑھا تو جنات انہیں تباہ و برباد کر دیں گے جس پر انہوں نے گزشتہ شب 12 بجے خاموشی سے بچی کو دفن کر دیا ،پولیس کے مطابق عدالت میں بچی کی قبر کشائی کی درخواست دی جائے گی اور پوسٹمارٹم کرایا جائے گا ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔