کسی کو بھی ریاست کی رٹ چیلنج نہیں کرنے دیں گے ، وزیر اعلیٰ پنجاب

ویب ڈیسک  پير 19 اپريل 2021
قانون سب کے لیے برابرہے، عثمان بزدار فوٹو: فائل

قانون سب کے لیے برابرہے، عثمان بزدار فوٹو: فائل

 لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی ریاست کی رٹ چیلنج نہیں کرنے دیں گے۔

اپنے بیان میں عثمان بزدار نے کہا کہ اسلام امن کا دین ہے جس میں تشدد کی کوئی گنجائش نہیں، انتہا پسند رویے معاشرے میں بگاڑ پیدا کرتے ہیں، عوام کی جان ومال کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے،ریاست اپنی یہ ذمہ داری ہر صورت نبھائے گی۔ کسی کو بھی ریاست کی رٹ چیلنج نہیں کرنے دیں گے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ قانون سب کے لیے برابرہے، قانون شکنی کرنے والے عناصر سے قانون کے تحت نمٹا جائے گا، جہاں قانون توڑا جائے گا وہاں قانون ا پنا راستہ خود بنائے گا، ریاست کی رٹ کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔