فضل الرحمان کو جے یو آئی کا نام استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست خارج

ویب ڈیسک  پير 19 اپريل 2021
مولانا شجاع الملک نے مولانا فضل الرحمان کو نام استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست کی تھی۔

مولانا شجاع الملک نے مولانا فضل الرحمان کو نام استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست کی تھی۔

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے مولانا فضل الرحمان کو جمعیت علمائے اسلام پاکستان کا نام استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست خارج کردی۔

الیکشن کمیشن کے دو رکنی بینچ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

جے یو آئی سے نکالے جانے والے مولانا شجاع الملک نے مولانا فضل الرحمان کو جمعیت علمائے اسلام کا نام استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: مولانا شیرانی، حافظ حسین سمیت 4 رہنماؤں کو جے یو آئی سے نکالنے کا اعلان

سماعت کے بعد الیکشن کمیشن نے 18 مارچ کو دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔