روس کا چیک جمہوریہ کے 20 سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم

ویب ڈیسک  پير 19 اپريل 2021
گزشتہ روز جمہوریہ چیک نے 18 روسی سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔ فوٹو : فائل

گزشتہ روز جمہوریہ چیک نے 18 روسی سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔ فوٹو : فائل

پراگ: روس نے بھی چیک جمہوریہ کے 20 سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیدیا۔

چیک جمہوریہ کی جانب سے روسی سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دینے کے بعد روس نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے چیک جمہوریہ کے 20 سفارت کاروں کو ملک سے نکل جانے کا حکم دیا ہے، گزشتہ روز روسی وزارت خارجہ نے چیک جمہوریہ کے سفیر کو طلب کرکے سفارتکاروں کو پیر تک ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : جمہوریہ چیک کا 18 روسی سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم

روس نے چیک جمہوریہ کے فیصلے میں امریکا کو ملوث قرار دیتے ہوئے کہا کہ چیک جمہوریہ کا روسی سفارتکاروں کو نکالنے کا اقدام امریکی خوشنودی کے لیے ہے اور اس کام میں چیک حکام نے اپنے آقاؤں کو بھی پیچھے چھوڑدیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جمہوریہ چیک نے 2014 کے دھماکوں میں ملوث ہونے کے الزام میں 18 روسی سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔