ہماری توجہ اب افغانستان کے بجائے چین پر مرکوز ہے، امریکا

ویب ڈیسک  پير 19 اپريل 2021
دہشت گردی کا خطرہ اب افغانستان کے بجائے دوسری جگہوں پر منتقل ہوگیا ہے، امریکی وزیر خارجہ

دہشت گردی کا خطرہ اب افغانستان کے بجائے دوسری جگہوں پر منتقل ہوگیا ہے، امریکی وزیر خارجہ

 واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ افغانستان سے فوج نکالنے کا مقصد چین پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔

ایک انٹریو میں میں امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ جو بائیڈن انتظامیہ کا افغانستان سے فوج نکالنے کا مقصد چین پر اپنے وسائل کو خرچ کرنا ہے، یہ وقت ہے کہ افغانستان کے عوام خود آگے آئیں، دہشت گردی کا خطرہ اب افغانستان کے بجائے دوسری جگہوں پر منتقل ہوگیا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہماری ایجنڈا فہرست میں اب دیگر بہت سے اہم معاملات میں جن میں چین کے ساتھ تعلقات اور موسمیاتی تبدیلی سمیت کووڈ کی صورتحال ہے لہذا اب ہمیں اپنی طاقت اور وسائل کو یہاں خرچ کرنا ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔